محمد غوث شہزاد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں صہبا پرویز مشرف کی خصوصی شرکت

دبئی.سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت محمد غوث شہزاد کی صاحبزادی النشرح شہزاد کی شادی مقامی بزنس مین ذوالفقار علی میمن کے صاحبزادے ولید میمن کے ساتھ انجام پائی۔

عجمان میں منعقد ہونے والی اس پروقار استقبالیہ تقریب میں امارات کی کاروباری برادری کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں نے دلہا دلہن اور محمد غوث شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا پرویز مشرف نے بھی شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں دیں۔

اس موقع پر میاں منیر ہانس، راجہ شوکت، بابر عزیز بھٹی، عمر بلوچ، رانا نعیم، طاہر منیر طاہر، مدثر خوشنود، ارشد رانا، مسٹر اینڈ مسز محمد غیاث، جاوید اقبال، راجہ شاہد، میجر شہزاد، زاہد نبیل، فرزانہ راجہ، میجر شہریار، شاہد خیر بلوچ، مسٹر انس، عزیز، محمد غیاث اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے محمد غوث شہزاد کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد پیش کی