صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر صورت حال پر اجلاس طلب کرلیا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اس اجلاس میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ سطحی سیاسی شخصیات شریک ہوں گی، جن میں شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس شامل ہیں۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی امور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران خطے میں موجود سیاسی حالات کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ نواز شریف پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے حوالے سے آئندہ دنوں میں اہم پالیسی تبدیلیاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔