پاکستان کا ابتدائی وفد ایران امریکہ معاہدہ کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

امریکا اور ایران کے درمیان متوقع امن معاہدے کی دستخطی تقریب کے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس اہم تقریب کے لیے پاکستانی حکام کا ابتدائی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد تقریب سے متعلق انتظامی اور سفارتی معاملات کا جائزہ لے گا اور دستخطی تقریب کی تیاریوں کی نگرانی کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ کے معروف برگن اسٹاک ریزورٹ میں چیف آف پروٹوکول سمیت دیگر سینئر حکام پہلے ہی موجود ہیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگا۔ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی یہ تقریب پاکستان کی میزبانی میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی، جسے خطے میں سفارتی پیش رفت کا ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔