حکومت 3 سال کے لیے پیٹرول کی قیمت 225 روپے مقرر کرے۔ طیب محمود بلوچ امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال

ساہیوال (پاک لینز).جماعت اسلامی ساہیوال کے ضلعی امیر طیب محمودبلوچ نے کہاہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتیں 3سال کے لئے 225روپے مقرر کرے۔عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہو چکی ہیں مگر پاکستان میں ابھی بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں۔ یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔امریکہ ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستانی حکمرانوں نے فوری قیمتیں بڑھادیں اب جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں انتہائی کمی ہو چکی ہے لیکن حکمران قیمتیں کم کرنے کانام نہیں لے رہے۔ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پٹرول کی اصل قیمت وصول کرنے اورپٹرولیم لیوی ختم کرنے کامطالبہ کرتی رہی ہے لیکن حکمران جنگ کی آڑ میں آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کیلئے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنے میں مصروف ہے۔
اس ظلم کے خلاف کل بروز جمعہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب کی کال پورے ملک کی ساھیوال میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ شام 4بجے بجے صدر چوک ساھیوال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے 3سال کیلئے پٹرول کی قیمت 225 روپے مقرر کرکے غریب عوام کو ریلیف دیاجائے۔