امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دی
پاکستان کی ثالثی سے طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملی پیش رفت شروع ہو گئی ہے، جس کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے گرد قائم بحری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد بحری تجارتی سرگرمیاں اور جہازوں کی آمدورفت دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق خلیج فارس میں موجود امریکی بحریہ اس وقت کسی تجارتی یا مال بردار جہاز کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں ڈال رہی، تاہم حتمی معاہدے تک امریکی نیول فورسز خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی۔
دریں اثنا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایک ہی روز میں تقریباً سوا کروڑ بیرل تیل کی ترسیل ریکارڈ کی گئی، جو عالمی توانائی سپلائی کے لیے اس اہم بحری راستے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔