ساہیوال میں میت منتقلی ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا گیا
ساہیوال (پاک لینز).ساہیوال میں ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شروع کی گئی یہ سروس سرکاری ہسپتالوں سے میت کی منتقلی کے لیے مکمل طور پر مفت ہوگی۔ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ میت کو مکمل عزت و احترام کے ساتھ مطلوبہ مقام تک پہنچائے گا جبکہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو غم کی گھڑی میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے مالی بوجھ میں کمی لانا ہے۔