ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ کی مومنہ اقبال دھمکی کیس میں ضمانت میں توسیع
اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں عدالت نے توسیع کر دی۔
سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے گئے ہیں اور تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
عدالت نے تفتیشی عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر درج کیا گیا تھا، جس میں ہراسانی اور جان سے مارنے کی مبینہ دھمکیوں کے الزامات شامل ہیں۔