فیفا ورلڈ کپ میں فرانس کی ناروے کو 1-4 سے شکست ۔ عثمان ڈیمیلے کی ہیٹرک

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک اہم مقابلے میں فرانس نے ناروے کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 1-4 سے کامیابی حاصل کر لی اور گروپ مرحلے میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فرانسیسی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور ناروے کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ اس کامیابی کے ساتھ فرانس نے گروپ آئی میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرتے ہوئے سرفہرست پوزیشن مضبوط کر لی۔

فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 7ویں، 20ویں اور 32ویں منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ان کی یہ تیز رفتار ہیٹ ٹرک فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرکس میں شمار کی جا رہی ہے۔

میچ کے آخری لمحات میں ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں ایک اور گول اسکور کر کے فرانس کی برتری مزید مستحکم کر دی، جبکہ ناروے صرف ایک گول ہی کر سکا۔