یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم کی ملک احتشام علی پھلروان ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو سے ملاقات

ساہیوال(پاک لینز)۔ یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم ساہیوال کے وفد نے ڈی پی او ساہیوال سے انکے آفس میں ملاقات کی اور محرم الحرام میں ساہیوال پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے مثالی انتظامات کرنے جلوسوں، مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرنے پر ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو سے اظہار تشکر کیا۔ وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک احتشام علی پھلروان ایڈووکیٹ نے کی وفد میں ساہیوال بار کے وکلا ملک غلام عباس کھچی ایڈووکیٹ (لائبریری سیکرٹری ڈی بی اے ساہیوال) ناصر عباس کھچی ایڈووکیٹ، پریس کلب کے ممبران اور سینئر صحافیوں چوہدری وسیم ارشاد، چوہدری عقیل تونسوی، شریف مغل اور شیخ علی نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے اور محرم میں سیکیورٹی فراہم کر کے ہم نے اپنا فرض پورا کیا ہے ڈی پی او ساہیوال نے شہر میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے پر صحافی برادری، وکلا ، سول سوسائٹی، علما اکرام کا بھی شکریہ ادا کیا. یونائیٹڈ میڈیا وفد کی جانب سے ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی