ایران ۔ تہران میں 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

ایران کی حکومت نے 6 جولائی بروز منگل تہران میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ تعزیتی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق ملک بھر میں جمعرات کے روز یومِ سوگ منایا جائے گا، جبکہ 4 جولائی سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد سمیت مختلف شہروں میں یادگاری اور تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ ایران کے علاوہ عراق کے اہم مذہبی شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں مذہبی رہنما، سماجی شخصیات اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔