اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان کی ساہیوال میں سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران مرحوم کے گھر آمد،ملک قاسم ندیم کامران سے اظہار تعزیت

ساہیوال(پاک لینز) . اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملک قاسم ندیم سے ملاقات کی اور مرحوم ملک ندیم کامران کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک ندیم کامران میرا بہت قریبی دوست تھا، ان کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے آپ جب بھی لاہور آئیں تو میرے گھر کے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، یوں سمجھیں ملک ندیم کامران کے پاس آئے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملک قاسم ندیم کو والد کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کی روایات برقرار رکھنے کی تلقین کی۔انکا کہنا تھا کہ ملک قاسم ندیم ایک باصلاحیت نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیاب کرے اور میری ہدایت ہے کہ ملک قاسم ندیم اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ اسی محبت اور احترام سے پیش آئیں جیسے انکے والد پیش آتے تھے اس موقع پر صحافیوں، تاجروں، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات بھی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر معززین نے مرحوم ملک ندیم کامران کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی اس موقع پر اسمبلی میں حالیہ صورتحال سے متعلق سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے محتاط ردِعمل دیا انکا کہنا تھا کہ مجھے ابھی معلوم نہیں کہ اسمبلی میں اصل معاملہ کیا ہوا ہے پنجاب اسمبلی ایک ایوان ہے، جہاں مختلف معاملات پر بحث اور اختلافِ رائے معمول کی بات ہے۔ایوان میں اچھی اور تلخ دونوں طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، یہی جمہوریت کا حسن ہے۔آخرکار وہی مؤقف کامیاب ہوتا ہے جو حقائق اور سچ پر مبنی ہو۔ اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق سوال پر اسپیکر نے تحمل اور بردباری سے جواب دیا اور میڈیا سے گفتگو کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔