امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گر کر تباہ

بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

امریکی نیوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کا پائلٹ لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے پیچھے کسی تخریب کاری یا بیرونی مداخلت کے شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔