سونے کی پھر اونچی اڑان فی تولہ 9100 روپے مہنگا

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9,100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7,802 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 570 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر اضافے کے بعد 4,063 ڈالر تک جا پہنچی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھنے میں آئے۔