وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سینیٹر نیئر بخاری بھی شامل ہیں۔
تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر داخلہ، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبالیہ وفد میں موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے، جہاں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے بھی موجود ہوں گے۔