ساہیوال ۔ یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق سے انکے آفس میں ملاقات اور تعریفی شیلڈ پیش کی

ساہیوال(پاک لینز).یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم کی جانب سے محرم الحرام میں شہریوں ، جلوسوں اور مجلسوں کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جلوس کے روٹس اور بازاروں کی صاف صفائی اور مرکزی امام بار گاہوں جلوسوں کے راستوں میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے پانی کے چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ انکروچمنٹ کو ختم کر کے جلوس میں شامل عزاداران کو سہولیات فراہم کرنے پر یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم ساہیوال نے ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا اور انہیں تعریفی شیلڈ بھی پیش کیں ، وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک احتشام علی پھلروان ایڈووکیٹ نے کی وفد میں ملک غلام عباس کھچی ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری بار ، ناصر کچھی ایڈووکیٹ اور پریس کلب کے ممبران سینئر صحافیوں چوہدری وسیم ارشاد، شریف مغل، عقیل چوہدری، شیخ علی اور دیگر نے شرکت کی۔یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم وفد نے پیرا فورس ساہیوال، ستھرا پنجاب ساہیوال، ریسکیو 1122 ، واسا ساہیوال کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور انکے کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں بھی شیلڈز پیش کیں ۔