آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر صدر ٹرمپ کی امریکی عوام کو مبارکباد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قوم آج اپنی تاریخ کے ایک اہم سنگِ میل کا جشن منا رہی ہے، اور ان کے بقول دنیا میں شاید ہی کسی ملک نے اپنی قومی کامیابیوں کو اس انداز میں منایا ہو۔
انہوں نے امریکی عوام کو آزادی کے ڈھائی سو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقع قوم کی قربانیوں، استقامت اور تاریخی کامیابیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ امریکا ایک نئے اور روشن دور میں داخل ہو چکا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا امن کے فروغ کا حامی رہا ہے اور عالمی استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے عزم پر قائم ہے۔