سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کے صدر مقرر
استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی تنظیمی ساخت میں اہم تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا صدر مقرر کر دیا ہے، جبکہ نثار عنصر ابدالی کو آزاد کشمیر کے لیے پارٹی کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے دستخط موجود ہیں