بالی وڈ فلم اسٹار عامر خان کی 61 سال کی عمر میں تیسری شادی

عامر خان نے گوری اسپریٹ کے ساتھ رجسٹرڈ شادی کر لی

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی قریبی دوست گوری اسپریٹ کے ساتھ اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت قانونی طور پر رجسٹرڈ شادی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے نہ ہندو مذہبی رسومات کے تحت پھیرے لیے اور نہ ہی اسلامی طریقۂ نکاح اختیار کیا، بلکہ مقررہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شادی کی رجسٹریشن مکمل کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے دوپہر تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر شادی کے سرکاری دستاویزات پر دستخط کیے۔

تقریب میں عامر خان کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے، جن میں ان کے بیٹے جنید خان اور آزاد راؤ خان، جبکہ بیٹی آئرا خان اپنے شوہر نوپور شکھرے کے ہمراہ موجود تھیں۔ خاندان کے افراد نے اس موقع پر عامر خان اور گوری اسپریٹ کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی۔

اس تقریب کی ایک نمایاں بات عامر خان کی سابقہ اہلیاؤں رینا دتہ اور کرن راؤ کی موجودگی بھی تھی۔ دونوں نے نومولود جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جسے شرکا نے باہمی احترام اور خوشگوار خاندانی تعلقات کی مثال قرار دیا۔

شادی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں، جہاں مداح عامر خان اور گوری اسپریٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ اور دوسری اہلیہ کرن راؤ تھیں، جبکہ گوری اسپریٹ کے ساتھ یہ ان کی تیسری شادی قرار دی جا رہی ہے، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔