دمشق میں زوردار دھماکوں کی آوازیں، سکیورٹی ادارے الرٹ

شام کے دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد سکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکوں کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئیں جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون شام کے دورے پر موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں ان کی قیام گاہ کے قریب سنی گئیں۔

تاحال حکام کی جانب سے دھماکوں کی نوعیت یا اسباب کے بارے میں کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی، جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔