معروف پوڈ کاسٹر ریحان طارق گرفتار ۔ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ذرائع کے مطابق اینکرپرسن ریحان طارق کے خلاف توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان صابر کی مدعیت میں قائم کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیے جانے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے تفتیشی ادارے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریحان طارق کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔