معروف اداکارہ و ہدایت کار انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا
معروف اداکارہ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر انجلین ملک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر کے مرض کا سامنا کر رہی ہیں اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔
انجلین ملک نے حال ہی میں اپنی نئی جیولری کلیکشن متعارف کرائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق اہم خبر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
رپورٹس کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد انجلین ملک کی کیموتھراپی جاری ہے۔ علاج کے اس مرحلے کے دوران انہوں نے اپنے سر کے بال بھی منڈوا لیے ہیں، جبکہ وہ حوصلے اور مثبت سوچ کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کر رہی ہیں۔