سینٹ کمیٹی نے سابق ارکان پارلیمنٹ سمیت انکے بیوی بچوں کو فری بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کر لیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایک مجوزہ ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سابق اراکینِ پارلیمنٹ اور ان کے اہلِ خانہ کو سرکاری (بلیو) پاسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔
یہ ترمیمی بل سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے “دی ممبرز آف پارلیمنٹ (سیلریز اینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ 2026” کے عنوان سے کمیٹی میں پیش کیا گیا، جسے اجلاس کے دوران منظور کر لیا گیا۔
بل کے مطابق سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بغیر فیس سرکاری بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ وہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
مجوزہ قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ سابق پارلیمنٹیرینز کے شریکِ حیات بھی مفت بلیو پاسپورٹ کے اہل ہوں گے، جبکہ ان کے 28 سال سے کم عمر زیرِ کفالت بچوں کو بھی یہی سہولت فراہم کی جائے گی۔