فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے پہلے ہاف میں فیبین روئز نے اسپین کو برتری دلائی، جبکہ اختتامی لمحات میں 88ویں منٹ پر میکل میرینو نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی۔
اس فتح کے ساتھ اسپین ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی، جہاں اس کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔
اسپین کی کامیابی کے بعد میڈرڈ سمیت مختلف شہروں میں شائقینِ فٹبال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کے باقی دو کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ دونوں مقابلوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کریں گی۔