ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے ھرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آخری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے آغاز میں ارجنٹینا کو برتری اس وقت ملی جب میک الیسٹر نے دسویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ بعد ازاں سوئٹزرلینڈ نے 67ویں منٹ میں ڈوئے کے گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
مقررہ 90 منٹ تک دونوں ٹیمیں برابر رہیں، جس کے باعث فاتح کے تعین کے لیے اضافی 30 منٹ کا وقت دیا گیا۔
ایکسٹرا ٹائم کے دوران ارجنٹینا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مزید دو گول اسکور کیے اور 3-1 کی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
اس فتح کے بعد ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔