میٹا کے دفتر میں دلچسپ واقعہ، پارسل کھولتے ہی گلہری نکل آئی، ملازمین حیران

بینکاک میں قائم میٹا (فیس بک کی پیرنٹ کمپنی) کے دفتر میں ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک پارسل کھولنے پر اس میں سے اچانک ایک گلہری باہر نکل آئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی اندرونی اطلاع میں بتایا گیا کہ گلہری کچھ دیر تک دفتر کے مختلف حصوں میں گھومتی رہی، جس کے باعث ملازمین میں حیرت اور افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران گلہری نے صفائی کے عملے سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم کی انگلی پر معمولی خراش بھی لگا دی۔ تاہم بعد میں متعلقہ عملے نے اسے بحفاظت قابو کر لیا اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔