وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ شاہی خاندان سے تعزیت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی شامل ہیں، جبکہ یہ دورہ اسلام آباد سے شروع ہوا۔

سرکاری پروگرام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وہ قطر کے سابق امیر کے انتقال پر شاہی خاندان اور قطری عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔

اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔