فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں آمد پر ترک حکام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران اہم عسکری اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔