وفاقی کابینہ میں ممکنہ رد و بدل اور نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مختلف سیاسی شخصیات کے نام زیرِ غور
July 13, 2026
9:52 pm
وفاقی کابینہ میں ممکنہ رد و بدل اور نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مختلف سیاسی شخصیات کے نام زیرِ غور بتائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شمولیت کے لیے رانا ادارت شریف، وجیہہ قمر، علی زاہد اور رانا احسان افضل کے ناموں پر غور جاری ہے۔ اس کے علاوہ اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمان کانجو، شمائلہ رانا، فیصل سبزواری، مختار ملک اور آمنہ بتول کے نام بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹر افنان اللہ اور سینیٹر بشریٰ انجم کو بھی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ نئے شامل ہونے والے بیشتر ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے لیے بعض وزارتوں کو یکجا کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر چند موجودہ وزراء سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔