انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف فارمیٹس کے نمایاں کھلاڑیوں کی درجہ بندی سامنے آئی ہے۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کی اسمرتی مندھانا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کی تجربہ کار بیٹر سدرا امین اپنی دسویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی الانا کنگ سرفہرست ہیں، جبکہ اس فہرست کے ٹاپ ٹین میں پاکستان کی کوئی بھی بولر جگہ نہیں بنا سکی۔

خواتین کی ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر نے پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔