فرانس میں قومی یومِ جمہوریہ (14 جولائی) کی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر روایتی فوجی پریڈ منعقد

فرانس میں قومی یومِ جمہوریہ (14 جولائی) کی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر روایتی فوجی پریڈ منعقد کی گئی، جس میں فرانسیسی مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری نظم و ضبط اور قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، حکومتی عہدیداروں، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ پریڈ کا آغاز فرانسیسی فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ سے ہوا، جس کے بعد بری فوج، بحریہ، فضائیہ، جینڈارمری، فائر اینڈ ریسکیو سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے دستے مارچ پاسٹ میں شریک ہوئے۔

رواں سال کی تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یورپی اتحادی ممالک اور یوکرین سے وابستہ فوجی دستوں کی شرکت رہی، جسے یورپی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، یکجہتی اور مشترکہ سیکیورٹی عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔