پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی مکان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی مکان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کے اس حصے میں بھڑکی جہاں فرنیچر اور گھریلو سامان رکھا ہوا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ افراد کی موت شدید دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سراج، ان کی اہلیہ اور چار بچے، حنایا، حریرہ، منہال اور حسنین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں