خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ کرم پل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والے رہنما کی شناخت حاجی نقیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حاجی نقیب اللہ جماعتِ اسلامی ڈڈیوالہ کے مقامی امیر تھے۔ ان کی میت قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔