ترکی کے صوبے ملاتیا میں 5 شدت کا زلزلہ
ترکیہ کے مشرقی علاقے میں آنے والے 5 شدت کے زلزلے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی، جبکہ متعدد قریبی شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلہ مشرقی صوبے ملاتیا کے بٹلگازی ضلع کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس کی شدت 5 اور گہرائی تقریباً 16 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے اثرات ایلاز، اڈیامان، تونجیلی اور شانلی عرفہ سمیت اردگرد کے مختلف علاقوں تک محسوس کیے گئے، جس کے بعد احتیاطاً شہری گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں نے صورتحال کی نگرانی شروع کر دی ہے اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔