بھارت کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو 20 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد طبیعت خراب ہونے پر دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔

بھارت کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو 20 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد طبیعت خراب ہونے پر دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق سونم وانگچک کی صحت میں بگاڑ کے آثار سامنے آنے پر انہیں طبی معائنے اور علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سونم وانگچک کی اہلیہ نے اس کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ مناسب نہیں تھا۔

سونم وانگچک گزشتہ تقریباً 20 روز سے دہلی میں احتجاجاً بھوک ہڑتال کر رہے تھے۔ ان کا احتجاج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے واقعات، وفاقی وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حق میں جاری مہم کا حصہ تھا۔

اس احتجاج میں بڑی تعداد میں نوجوان بھی شریک ہیں، جبکہ مظاہرین نے 20 جولائی کو بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کے پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے۔