کیلیان ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
July 20, 2026
1:09 pm
فرانس کے مایہ ناز فٹبالر کیلیان ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
ورلڈ کپ 2026 میں ایمباپے نے مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے، جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 8 گولز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس کامیابی کے ساتھ ایمباپے مسلسل دو ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گولڈن بوٹ جیتنے والے تاریخ کے پہلے فٹبالر بن گئے، جو ان کے کیریئر کا ایک منفرد اعزاز ہے۔
اس سے قبل قطر میں ہونے والے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی ایمباپے نے 8 گول کر کے گولڈن بوٹ اپنے نام کیا تھا۔
ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 308 گول اسکور کیے گئے، جن میں ایمباپے کے 10 گول انہیں سب سے آگے لے گئے، جبکہ لیونل میسی نے 8 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔