فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر اسپین نے نہ صرف ٹیم کی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ انفرادی اعزازات میں بھی نمایاں برتری حاصل کی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر اسپین نے نہ صرف ٹیم کی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ انفرادی اعزازات میں بھی نمایاں برتری حاصل کی۔
اسپین کے کپتان اور مڈفیلڈر روڈریگو ہرنینڈیز، المعروف روڈری، کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے گولڈن بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی شاندار قیادت اور مسلسل عمدہ کارکردگی نے اسپین کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے لیونل میسی تیسری مرتبہ گولڈن بال جیتنے کی دوڑ میں شامل تھے۔ 1978 میں اس اعزاز کے آغاز کے بعد وہ واحد فٹبالر ہیں جنہوں نے اسے ایک سے زیادہ بار اپنے نام کیا ہے، اور اس مرتبہ بھی اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے میں ان کا کردار نمایاں رہا۔
تاہم اس بار گولڈن بال کا اعزاز روڈری کے حصے میں آیا، جبکہ لیونل میسی کو سلور بال سے نوازا گیا۔ فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برونز بال اپنے نام کی۔
اسی طرح اسپین کے گول کیپر اونائی سیمون نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ حاصل کیا، جو ان کی مسلسل بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔