آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو ڈیزل 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے صرف ایک روز قبل بھی یومیہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
منگل کو ہونے والے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، تاہم 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ نرخ بڑھنے سے صارفین پر مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔