کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کا دلکش منظر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز میں شام کے وقت آسمان پر نمودار ہونے والے بادلوں کے منفرد انداز نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ قدرت کے اس دل موہ لینے والے منظر نے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غروبِ آفتاب کے دوران آسمان پر گہرے سیاہ اور سفید رنگ کے بادل اس انداز میں نظر آئے کہ ان کی شکل سمندر کی بلند لہروں سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔ رنگوں اور بادلوں کی اس دلکش آمیزش نے آسمان کو ایک منفرد اور خوبصورت منظر پیش کیا۔
شہریوں نے اس نایاب قدرتی نظارے کو اپنے موبائل فون اور کیمروں میں محفوظ کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں، جہاں صارفین نے بادلوں کی غیر معمولی ساخت اور خوبصورتی کو خوب سراہا