بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت کارروائیاں، 16 مبینہ دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جاری آپریشن العزم کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ آپریشنز میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 16 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق کلی کند عمرانی، کھڈ کوچہ، مستونگ اور دیگر علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن العزم کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فورسز کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے، امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔