سلمان خان کی نئی تصاویر سامنے آگئیں، مداحوں کا اطمینان بحال
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی تازہ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد ان کی صحت سے متعلق مداحوں کی تشویش کافی حد تک دور ہوگئی ہے۔
چند روز قبل ممبئی میں ایک سرکاری تقریب کے دوران سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں نسبتاً کمزور دکھائی دینے پر مداحوں نے ان کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔
تاہم ہفتے کے روز اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ پُراعتماد اور اپنے روایتی انداز میں نظر آئے۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، “سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا۔”
ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان کو دوبارہ بھرپور انداز میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔