ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستقبل میں دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ شاید ان کا یہ بیان بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو، لیکن وہ آئندہ چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ٹرمپ اس وقت اپنی دوسری صدارتی مدت کا بڑا حصہ مکمل کر چکے ہیں۔ تاہم امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے تحت کوئی بھی فرد دو مرتبہ سے زیادہ امریکہ کا صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔
اسی آئینی پابندی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے سیاسی مبصرین اور عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، کیونکہ موجودہ قوانین کے مطابق تیسری یا چوتھی مرتبہ صدارتی منصب حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔