جاپان اور میکسیکو میں زلزلوں کے جھٹکے، کیوشو کے لیے سونامی وارننگ جاری
جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر تک بلند سمندری لہروں (سونامی) کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ دونوں ممالک میں متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔