عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.29 فیصد کمی کے بعد اس کا نرخ 87.22 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل بھی 1.22 فیصد سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 81.60 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد کی صورتحال اور مارکیٹ کے رجحانات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ سرمایہ کار بھی بین الاقوامی معاشی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔