ہالی ووڈ کی مشہور فلم The Mask کے ہدایتکار اور اسکرین رائٹر چک رسل 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ پر اچانک انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملنے پر فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم ابتدائی طور پر ان کی وفات کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
چک رسل نے ہدایتکاری کے ساتھ ساتھ اسکرین رائٹنگ کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1984 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن تھرلر فلم “Dreamscape” کی کہانی بھی تحریر کی، جبکہ The Mask سمیت کئی کامیاب فلموں کی ہدایتکاری کے باعث انہیں ہالی ووڈ میں منفرد مقام حاصل ہوا۔