ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بیرسٹر ظفراللہ خان کو پنجاب کا نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے ان کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد تقرری کا باضابطہ عمل مکمل ہو گیا۔

یہ عہدہ سابق ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کی حیثیت سے تقرری کے باعث اپنے منصب سے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر ظفراللہ خان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔