بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کے خلاف اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نورین نیازی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مبینہ طور پر جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد نشر کیا۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور سکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا، جبکہ ان کا ایک متنازع انٹرویو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کے مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا اور بعد ازاں وسیع پیمانے پر وائرل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے مقدمے کے اندراج کے بعد معاملے کی مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔