غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری , خان یونس پر ہونے والے تازہ حملے میں کم از کم تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جبکہ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے قائم کیے گئے خیموں پر ہونے والے تازہ حملے میں کم از کم تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1,209 فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، جبکہ غزہ میں انسانی بحران مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے اور شہریوں کو خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔