بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کہانیاں، جذبات اور محبت کے اظہار کا انداز انہیں دیگر ڈراموں سے منفرد بناتا ہے۔
بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کہانیاں، جذبات اور محبت کے اظہار کا انداز انہیں دیگر ڈراموں سے منفرد بناتا ہے۔
ایک حالیہ گفتگو میں شہناز گل نے اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ہانیہ عامر، بلال عباس خان اور فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو سراہا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مضبوط کہانیاں، کرداروں کے درمیان فطری ہم آہنگی اور جذبات کی مؤثر عکاسی ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ ان کے مطابق ان ڈراموں میں محبت کو محض جسمانی قربت کے بجائے احساس، خلوص اور جذبات کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے، جو انہیں ایک منفرد شناخت دیتا ہے۔
شہناز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں محبت کے اظہار کے لیے جسمانی لمس کو لازمی نہیں سمجھا جاتا، بلکہ کردار اپنے رویوں، احساسات اور باہمی تعلق کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں، اور یہی انداز ان ڈراموں کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔