قومی ایتھلیٹ احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
ایونٹ کے آغاز میں احسان محسود نے قازقستان کے حریف کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ بعد ازاں سیمی فائنل میں انہوں نے بھارتی کھلاڑی کو مات دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔
فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نے سری لنکا کے حریف کے خلاف کامیاب کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
فتح کے بعد احسان محسود نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے کرم، والدین کی دعاؤں اور پاکستانی عوام کی حمایت کا ثمر قرار دیتے ہوئے یہ اعزاز پوری قوم کے نام کر دیا۔