آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم ٹاپ 10 میں واپس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹیسٹ بیٹرز کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ٹیسٹ بیٹرز کی درجہ بندی میں 5 درجے ترقی حاصل کی اور ٹاپ 10 میں واپسی کی۔ قومی ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق بھی 25 درجے اوپر آتے ہوئے 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں سلمان علی آغا 38ویں جبکہ شان مسعود 39ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی آٹھویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ون ڈے بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔